بصارت سے محروم افراد کی مدد اور سہولت کیلئے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے.کمشنر ملتان

جمعہ 29 مارچ 2024 14:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) کمشنر ملتان مریم خان نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی مدد اور سہولت کیلئے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر مریم خان نے بینائی سے محروم بچوں کو پیار کیا اور انکی ذہانت کو سراہا.چئیرپرسن بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس سعدیہ کرمانی نے ادارے کی کاوشوں بارے اگاہ کیا۔مریم خان نے منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی بحالی کے اہم کام میں شامل افراد کو سراہا.کمشنر مریم خان نے نابینا بچوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں