مریدکے،مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت چار افراد قتل ،تین شدید زخمی ،حالت تشویشناک

بدھ 13 ستمبر 2023 19:10

ْمریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2023ء) مریدکے سرکل میں اٹھارہ گھنٹوں کے دوران میاں بیوی سمیت چار افراد قتل ،تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق مریدکے جی ٹی روڈ پر دربار بابا گاما حیات کے قریب بارونق مدینہ مارکیٹ کے سامنے تین مسلح نامعلوم نقاب پوشوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی جسکی زد میں آکرسر میں گولی لگنے سے مقامی صحافی امانت چوہان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین دکاندار فیضان ،ذیشان اور شانی اقبال شدید زخمی ہوگئے جنکی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح نارنگ منڈی میں دو روٹیاں مفت نہ دینے پر چار بااثر چوہدریوں نے ٹابہ ہوٹل پر روٹیاں لگانے والے محنت کش اللہ دتہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ تھانہ صدر مریدکے کے گائیوں لوہاراں والہ میں بھتیجے نے دو مرلہ زمین کی خاطر حقیقی بھائی اشرف اور اسکی اہلیہ بشری کو بے دردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردی ہیں ۔اٹھارہ گھنٹوں میں چار شہریوں کے قتل تین کے زخمی ہونے کے واقعہ سے خوف و حراس پھیل گیا ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں