مریدکے ،مبینہ طور زہر خورانی سے دو کمسن بہنیں جاں بحق

پولیس نے دودھ اور کھانے کے سیمپل لے لیے ، لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی گئیں

جمعہ 10 مئی 2019 19:15

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) مریدکے کی آبادی سلطان پارک میں مبینہ طور زہر خورانی سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ہو گئیں ،پولیس نے دودھ اور کھانے کے سیمپل لے لیے ، لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی گئیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں بہنیں جڑواں ہیں اور انکی عمریں دو دو سال ہیں ،بچیوں کامحنت کش باپ افضل کرائے کے مکان میں رہتا ہے ،پولیس نے دونوں بچیوں کی نعشیں قبضہ میں لے لیں ۔

فرانزک ٹیم نے تحقیقات شروع کردیں ۔پولیس نے کہا کہ گھر والوں کے مطابق دونوں بچیوں کی ہلاکت صرف کھانے سے ہوئی ۔دونوں بچیوں نے صبح جو خوراک لی اس کے سیمپل لے لئے ہیں ، جن چیزوں کے سیمپل لئے ہیں ان میں دودھ چاول وغیرہ شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کی گرفتاری نہیں کی ،پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال سامنے آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں