مریدکے ،مسلح ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر فیملی کو لوٹ لیا ،مبینہ طور پر خاوند کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالا

بدھ 2 اکتوبر 2019 23:41

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر کھوڑی کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر فیملی کو لوٹ لیا ،ڈاکوئوں نے مبینہ طور پر خاوند کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تھانہ صدر مریدکے میں ڈھول کلاں گجرات کے رہائشی نوجوان محمد غالب کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وہ گجرات سے فوتگی کیلئے بذریعہ موٹر سائیکل اپنی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ لاہور جارہا تھا کہ سادھوکی جی ٹی روڈ کے قریب ایک ہوٹل پر کھانا کھایا اور تھوڑا آرام کیا ۔

(جاری ہے)

لاہور کی طرف روانہ ہوئے تو مریدکے کھوڑی کے قریب نالہ ڈیک پر دو مسلح موٹر سوارڈاکوئوں نے انہیں روک کر لوٹ لیا اور ویران جگہ پر لیجا کر اسے رسیوں سے باندھ دیا اور اس کے سامنے اسکی اہلیہ کی اسلحہ کے زور پر عزت لوٹ لی ۔اسکی بوڑھی والدہ ملزموں کے پائوں پڑتی رہی مگر ملزموں نے ایک نہ سنی ،پھر ملزم انہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔انہوں نے جی ٹی روڈ پر آکر موٹروے پولیس کو ساری صورتحال بتائی اور وہ اس ہوٹل پر لے گئے جہاں انہوں نے ملزموں کو پہچان لیا جس کے بعد تھانہ صدر پولیس مریدکے نے ملزم نادر اور ہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں