حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے،مشکل مراحل سے گزر کر عوام کو خوشخبریاں سنانے کا وقت آن پہنچا ہے، بریگیڈیر (ر) راحت امان اللہ بھٹی

جمعرات 6 فروری 2020 23:35

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بریگیڈیر (ر) راحت امان اللہ بھٹی کے صاحبزادے عمر سکندر بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور مشکل مراحل سے گزر کر عوام کو خوشخبریاں سنانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ علاقہ میں تعلیمی ترقی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور بجٹ ملتے ہی ترقیاتی کاموںکا جا ل بچھا دیا جائے گا۔

سابق سٹی ناظمین پیر فخر السلام ہاشمی،کبیر احمد بھٹی، علمدار حسین شاہ گیلانی،احمد سکندر بھٹی، احمد احسان بھٹی، نبیل جٹ کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے اور شہر کی معروف درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا کے دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چودھری عمر سکند ر بھٹی نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوںکے دورہ کا مقصد مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں ترجیحی بنیادوںپر حل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل ہسپتال کے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور عملہ کی کمی کو بھی فوری دور کرایا جائے گا۔ ایم ایس ڈاکٹر احمد عمار نے ہسپتال جبکہ ماہر تعلیم پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا اشتیا ق احمد راٹھور نے سکول کے مسائل سے آگاہی فراہم کی۔ عمر سکندر بھٹی نے اے ڈی پی کے ذریعے سرکاری سکول میں نئے بلاکس کی تعمیر کا وعدہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لیے متعدد منصوبوںکی تکمیل کی یقین دہائی کرائی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت نے تباہ حال ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے اور بہت جلد ملک بھر میں ترقیاتی کاموںکے آغاز کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں کمی اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ لوٹ مار کے ذریعے اداروں کو تباہ کرنے والے عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکارہے ہیں مگر عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور عمران خان کی قیادت پر یقین رکھتے ہوئے ملک کو ترقی کرتا دیکھیں گی

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں