مریدکے ‘بارات والی ویگن کو حادثہ ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور دو بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق

پیر 1 جون 2020 21:38

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) کالاشاہ کاکو سیالکوٹ موٹروے انٹر چینج کے قریب بارات والی ویگن کو حادثہ ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور دو بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ سات افراد شدید زخمی ہوگئے جن طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کالاخطائی روڈ کی آبادی بابکوال کے رہائشی نوجوان علی ولد محمد بوٹا کی بارات ویرکے حافظ آباد جارہی تھی کہ کالاشاہ کاکو کے قریب باراتیوں سے بھری ویگن کا اگلا ٹائر برسٹ ہوگیا جسکی وجہ سے بے قابو ویگن سڑک کے درمیاں بنی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین سعدیہ ، عزیبہ اور دو کمسن بچیاں آمنہ اور طیبہ جاںبحق جبکہ سات باراتی شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں تین افراد عائشہ عبدالمجید اور فقیر حسین کی حالت تشویشناک ہے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں