حکومت نے پٹرول پانچ روپے مہنگا کرکے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا: جہانزیب خان

جمعرات 16 ستمبر 2021 21:05

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) وائس چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ و امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 142جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول پانچ روپے مہنگا کرکے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے اور پاکستان میں پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو عوام کیساتھ زیادتی ہے ان باتوں کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں اپنے فارم ہاؤس پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی مہنگائی کیا کم تھی جو عوام پر پٹرول بم گرایا گیا ہے جس سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں مزید پس گئی ہے ۔اوگرا نے ایک روپے کی فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی تھی مگر نااہل وزیر اعظم نے پانچ روپے بڑھا کر غریب عوام کو تحفہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے الیکشنز میں نااہل اعظم اور ان کی لوٹوں کی ٹیم نے اپنا مستقبل دیکھ لیا ہے کہ عوام ان سے بیزار ہو چکے ہیں تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

وزیر اعظم کا یہ کھیل کہ پچھلی حکومتوں نے ایسا کیا ہے بہت دیر نہیں چلے گا اور عوام پر گرایا گیا پٹرول بم خود ان کے تابوتوں میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔عوام ان سے بیزار ہو چکی ہیں اور اگر مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو عوام اپنے حق کیلئے سڑکوں پر بھی نکلیں گے اورموجودہ نااہل حکمرانوں کوگھر بھیجیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور --’’ووٹ کو عزت دو‘‘ اور ’’کام کو عزت دو‘‘کے نعروں کیساتھ گونجتا ہوا پورے پاکستان میں ایک بار پھر سنہری دور پیدا کرے گا اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پھر بر سر اقتدارہو گی اور پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا ہوا ایشین ٹائیگر بنے گا اور ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہو گا۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں