مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے زچگی کیلئے لائی گئی چار بچوں کی ماں جاں بحق

ہفتہ 25 جون 2022 16:15

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے زچگی کیلئے لائی گئی چار بچوں کی ماں گائنی ایمرجنسی کے باہر جاں بحق ہو گئی، ورثاء نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گلی نمبر چھ محلہ مدینہ کالونی حدوکی مریدکے شہر کے محنت کش محمد حفیظ نے بتایا کہ وہ ملتان سے آئی چار بچوں کی ماں بہن مصباح کو زچگی کیلئے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے کر گیا جہاں ایمرجنسی میں انہیں مریضہ کیلئے ویل چیئر تک نہ ملی وہ ڈاکٹروں کے پاس پہنچے تو انہوں نے کہا ابھی وقت ہے گھر لے جائیں ،تکلیف کی شدت کے باعث اس کی بہن ایمرجنسی کے سامنے تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئی جو ڈاکٹروں کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور دیگر حکمران سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو سہولتیں دینے کے دعوے کرتے ہیں جو جھوٹ ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں