نالہ ڈیک اور نالہ ایک میں شدید طغیانی‘ ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

منگل 16 اگست 2022 22:48

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) سیا لکوٹ کی طرف سے آنیوالے مریدکے کے قریب سے گزرنے والی نالہ ڈیک اور نالہ ایک میں شدید طغیانی کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی شیخوپورہ رانا شکیل ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار اے ڈی سی جی سرمد تیمور اسسٹنٹ کمشنر رانا ظفر اے ایس پی ڈاکٹر عبدالحنان ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے ہمراہ مریدکے پہنچ گئے اور جی ٹی روڈ کھوڑی نارووال روڈ پر دونوں نالوں کا جائزہ لیا اور سات فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرکے کشتیاں ریسکیو جوان میڈیکل ٹیمیں اور پولیس کے جوان تعینات کردئے جبکہ سولہ دیہات کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ڈی سی راناشکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ نالہ ڈیک اور نالہ ایک میں سیلابی صورتحال خطرناک ہے جس کے حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں کمزور بند مضبوط کئے جارہے ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر طرح کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں