معروف امریکی ماڈل و ٹی وی سٹارکیلی جینر کا ریکارڈ ایک ’انڈے‘ نے توڑ دیا

پیر 14 جنوری 2019 22:06

معروف امریکی ماڈل و ٹی وی سٹارکیلی جینر کا ریکارڈ ایک ’انڈے‘ نے توڑ دیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) امریکی رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور معروف ماڈل کیلی جینر کی ایک تصویر نے سب سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔گزشتہ سال فروری میں کیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جسے سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر کا اعزاز ملا تھا۔اس تصویر کو صرف ایک دن کے اندر ڈیڑھ کروڑ سے زائد بار لائیک کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال یکم فروری کو پیدا ہونے والی بچی کا نام کیلی نے سٹرومی ویبسٹر رکھا تھا اور اس تصویر میں وہ اپنی ماں کے انگوٹھے کو تھامے ہوئے نظر آرہی تھیں۔کیلی جینر کی تصویر 18 ملین بار لائیک کی جاچکی ہے، جس نے اپنے نام ورلڈ ریکارڈ کر رکھا ہے۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ماڈل کا یہ ریکارڈ اب کسی اور تصویر نے توڑ دیا ہے۔اور آپ کو حیرانی ہوگی کہ یہ ریکارڈ کسی دوسری ماڈل نے نہیں بلکہ ایک انڈے کی تصویر نے توڑا۔دراصل انسٹاگرام پر ’ورلڈ ریکارڈ ایگ‘ نامی ایک اکاؤنٹ بنایا گیا، جس میں اس اکاؤنٹ کے مالک نے ایک انڈے کی تصویر پوسٹ کی۔۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں