زلمے خلیل زاد کی ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق بات چیت کی گئی

منگل 11 دسمبر 2018 15:10

ْ تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان امن کے لیے مختلف ملکوں کا دورہ کیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ازبکستان کے دورے میں زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلوف سے ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد افغان امور پر امریکا کے خصوصی نمائندے ہیں جو اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان آئے تھے جس کے بعد وہ افغانستان اور پھر روس کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سے ملاقات کی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں