وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،توانائی بارے مثبت گفتگو

پاکستان کا گرین کلائمیٹ فنڈ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے امریکی کردار پر زور امریکی سفیر کا قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں امریکی کمپنیوں اور ڈی ایف سی کی دلچسپی کا اظہار

جمعہ 22 مارچ 2024 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن )سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں پاکستان کے پاور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وفدسے ملاقات کی جس میں توانائی کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔جمعہ کو یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان نے قابل تجدید توانائی کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان نے گرین کلائمیٹ فنڈ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے امریکی کردار پر زور دیا ہے جس کا مقصد خود کو آنے والے ماحولیاتی مشکلات کیلئے تیار کرنا ہے۔امریکی سفیر نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں امریکی کمپنیوں اور ڈی ایف سی کی دلچسپی کا اظہار کیاجس سے پاکستان کو اگلے 8سے 10سالوں میں اپنے توانائی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ دوگنا کرنے کے ہدف میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر توانائی نے پاکستان کے آنے والے توانائی بچت پروگرام کے کلیدی پیرامیٹرز پر روشنی ڈالی، جو مستقبل قریب میں توانائی کے تحفظ کیلئے شروع کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے پاکستان کے انرجی کنزرویشن کے اقدامات کے نفاذ کیلئے یو ایس ایڈکو تعاون کی دعوت دی۔ امریکی سفیر نے امریکہ میں آئندہ ہونے والے اقتصادی مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پاکستان کی جانب سے مضبوط موجودگی کی درخواست کی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں