امریکی صدر کا بجٹ بل کے حوالے سے غصے کا اظہار

جمعہ 21 ستمبر 2018 13:50

واشنگٹن۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکنز کی طرف سے امریکی کانگریس میں پیش کیے جانے والے بجٹ بل کے حوالے سے غصے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بجٹ بل میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے کوئی بھی فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے پر20 بلین ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔ ری پبلکن رہنماؤں کے مطابق وہ اس مسئلے پر نومبر کے انتخابات کے بعد دوبارہ غور کریں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں