امریکی فوج کے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، جنرل مارک ملی کی نامزدگی

عراق اور افغانستان کی جنگوں میں امریکی فوجیوں کی کئی محاذوں پر کمان کا تجربہ بھی رکھتے ہیں،رپورٹ

اتوار 9 دسمبر 2018 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے منصب کے لیے ملکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا نام تجویز کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ سے اٴْن کی نامزدگی کی تصدیق ہونے کی صورت میں وہ موجودہ جنرل جوزف ڈنفرڈ کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہوں گے۔ اس عہدے پر جنرل ڈنفرڈ کی مدت اگلے برس یکم اکتوبر کو پوری ہو جائے گی۔ جنرل مارک ملی تین برس قبل 2015 میں امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مقرر کیے گئے تھے۔ وہ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں امریکی فوجیوں کی کئی محاذوں پر کمان کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں