امریکا میں بارش کے دوران ایک شخص پر آسمانی بجلی گر گئی،حادثے سے بال بال بچ گیا

اتوار 18 اگست 2019 14:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) امریکا میں طوفانی بارش کے دوران بجلی گرنے کا خطرناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہونے سے بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں پیش آیا جب ایک شخص چھتری لیے سڑک سے گزر رہا تھا کہ اچانک تیز بجلی کڑکی اور اس پر آگری۔اچانک بجلی گرنے پر رومولو میکنیل نامی شخص خوفزدہ ہوگیا اور اٴْس کے ہاتھ سے چھتری گرگئی لیکن وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں