gامریکی صدر نے جی سیون کی میزبانی سے ’یو ٹرن‘ لے لیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

Aواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ جی سیون سمٹ کا انعقاد ریاست فلوریڈا میں اپنے ایک ذاتی گالف کلب میں کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم بد عنوانی کے الزامات کے بعد اب انہوں نے اپنا یہ فیصلہ بدل لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ذرائع ابلاغ اور ڈیموکریٹس کی بے مقصد جارحیت کی وجہ سے سن 2020 میں آئندہ جی سیون سمٹ کی میزبانی کے لیے میامی میں ٹرمپ نیشنل ڈورل کا مقام اب زیر غور نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے قائم مقام چیف آف اسٹاف مک مٴْلوانے نے رواں ہفتے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ آئندہ جی سیون سمٹ صدر ٹرمپ کے گالف کلب میں منعقد ہو گی۔ اس پر کانگریس میں ڈیموکریٹس کی طرف سے شدید ردعمل دیکھا گیا اور اسے ’ٹرمپ کی کھلی کرپشن کا ایک اور ثبوت‘ قرار دیا گیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں