اگلے ہفتے مشکل ترین، بہت زیادہ اموات ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تنبیہ

لاک ڈاؤن کے شکار امریکا کو جلد دوبارہ کھولنا ہو گا اور تعطل کی شکار معیشت کو دوبارہ راستے پر لانا ہو گا، امریکی صدر کا بیان

اتوار 5 اپریل 2020 13:30

اگلے ہفتے مشکل ترین، بہت زیادہ اموات ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تنبیہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ چند ہفتے سخت ترین ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران امریکا میں مزید بہت زیادہ اموات ہوں گی۔ امریکا میں اب تک تین لاکھ بارہ ہزار سے زائد افراد کووِڈ انیس سے متاثر ہیں اور ساڑھے آٹھ ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے اس بارے میں اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا کہ لاک ڈائون کے شکار امریکا کو جلد دوبارہ کھولنا ہو گا اور تعطل کی شکار معیشت کو دوبارہ راستے پر لانا ہو گا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں