مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کل صبح لندن سے لاہور پہنچیں گے

اتوار 15 جولائی 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کل صبح لندن سے لاہور پہنچیں گے جنید صفدر اپنی والدہ مریم نواز ، ولد کیپٹن (ر) صفدر اور نانا نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کل صبح کی فلائیٹ میںلندن سے لاہور پہنچیں گے۔ لاہور پہنچنے کے بعد جنید صفدر تھوڑا قیام کریں گے پھر راولپنڈی کی طرف نکلیں گے جہاں وہ اپنی والدہ مریم نواز والدہ کیپٹن (ر) صفدر اور نانا نواز شریف سے اڈیالہ جیل میںملاقات کریں گے۔ جنید صفدر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں حصہ بھی لیں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں