تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں بھی شجر کاری موسم بہاراں کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 21 مارچ 2024 15:30

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں شجر کاری مہم کا افتتاح میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے پودا لگا کر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمن آفیسر مجتبیٰ نواز عباسی، اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر ثناء اعجاز، آئی۔ٹی آفیسر اورنگزیب ستی اور عدنان عباسی نے بھی پودا لگایا۔ بعد ازاں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے عوام سے اپیل کی کہ ملک کو سر سبز و شاداب رکھنے کے لیے پاکستان کا ہر شہری اپنا کردار ادا کرے ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں