سائلین کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ،سیدہ تہنیت بخاری

اتوار 24 مارچ 2024 20:45

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور انہیں ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ کی تمام تحصیلوں میں ریونیو آفیسران ،تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کو تنبیہ کی ہے کہ کسی بھی سائل کسی مشکلات کا سامنا نہ ہو اور ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی آر نے کہا کہ شیخوپورہ کی تحصیلوں میں ریونیو برانچز کا کوئی بھی آفیسر یا کلرک کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نگہبان رمضان پیکج ضلع شیخوپورہ میں محکمہ ریونیو کے عملہ کے ذریعے احسن طریقے سے فرائض انجام دے رہا ہے جس سے نگہبان رمضان پیکج مستحق افراد تک پہنچ رہا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں