ة امریکی شہر بالٹی مور میں دریائے پاٹاپسکو پر بنے ایک پٴْل سے کنٹینر سے لدا بحری جہاز ٹکرا گیا

ّ پٴْل گرنے سے درجنوں گاڑیاں سمندر میں جا گریں اور 20 مسافر ڈوب گئے،ہنگامی حالت کا اعلان

منگل 26 مارچ 2024 19:30

\واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) امریکی شہر بالٹی مور میں دریائے پاٹاپسکو پر بنے ایک پٴْل سے کنٹینر سے لدا بحری جہاز ٹکرا گیا، پٴْل گرنے سے درجنوں گاڑیاں سمندر میں جا گریں اور 20 مسافر ڈوب گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دریائے پاٹاپسکو پر پٴْل کی لمبائی 3 کلومیٹر (1.6 میل) ہے اور یہ 695 ہائی وے کے بڑے مدار کا حصہ ہے جو بالٹی مور کو گھیرے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

بالٹی مور سٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ سمندر میں متعدد گاڑیاں گرگئی ہیں اور کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔حادثے سے متعلق فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ایک بڑا اور وزنی بحری جہاز فرانسس اسکاٹ کی برج کے کالم سے ٹکرا گیا جس کے باعث پٴْل ٹوٹ کر پانی میں ڈوب گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد گاڑیاں پٴْل کے ٹوٹنے سے سمندر میں گر گئیں۔ میری لینڈ کے گورنر نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں