سیاحوں کے لیے ٹی ڈی سی پی کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ،ریجنل منیجر

پیر 15 اپریل 2024 17:42

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی، مری پٹریاٹہ چئیر لفٹ معظم نذیر نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کے لیے ٹی ڈی سی پی کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ عید الفطر کے دوسرے روز پٹریاٹہ چئیر لفٹ جو گزشتہ چند روز سے بند تھی، ضروری مینٹیننس کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دی گئی تھی۔ پارکنگ سے چئیر لفٹ تک آنے اور کشمیر ہوائنٹ سے مال روڈ تک جانے کیلئے الیکٹرک ٹورسٹ کارٹ کا تجرباتی استعمال کیا گیا۔

پٹریاٹہ چئیر لفٹ کے مقام پر خواتین کے لیے خصوصی خاتون ہیلپر کو تعینات کیا گیا تھا۔ لمبی لائنوں سے بچنے کیلئے بوڑھوں اور خصوصی افراد کو ایگزیکٹو لین کی سہولت دی گئی۔ کسٹمر کئیر کو خصوصی اہمیت دی گئی اور سیاحوں کو گائیڈ کیا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس عید پر سیاحوں کیلئے سوینئیر شاپ اور سیلفی پوائنٹ بھی دستیاب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈیل سی پی کی جانب سے سیاحوں کو خوش آمدید کہا گیا اور انہیں صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا۔

صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ سیاحوں نے پٹریاٹہ چئیر لفٹ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے۔ انتظامات کو سیاحت کے فروغ کے لیے تعمیری قدم قرار دیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ کچھ عرصہ سے بند کیبل کار کو بھی آئندہ دو ہفتوں میں کھول دیا جائے گا۔ مری سیاحت کا مرکز ہے، ملک بھر سے سیاح سیر و تفریح کیلئے مری آتے ہیں۔ سیاح ہمارا اثاثہ ہیں ،ان کے لیے مذید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ سیاحت کو مذید فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں