محکمہ زراعت مظفرآباد کے دروازے کسانوں کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں، ڈی ڈی زراعت

پیر 6 نومبر 2023 19:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2023ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر اقبال نے کسانوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ زراعت مظفرآباد کے دروازے کسانوں کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں، محکمہ زراعت ضلع مظفرآباد میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج فراہم کرتا ہے، 1100 بیگ گندم بیج کسانوں کو مہیا کر چکے ہیں، 20 نومبر تک بیج دستیاب ہوں گے۔

50 کلو کا بیگ 7900 روپے میں شہر اور دیہات میں زراعت کے سنٹرز پر 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔ تقریباً75 لاکھ کے گندم بیج اور 4 لاکھ روپے سے زائد کے سبزیات کے تصدیق شدہ بیج فروخت کر چکے ہیں۔ تقریباً300 کنال اراضی پر لہسن کی کاشت بھی کسانوں سے کروائی ہے۔ اعلی کوالٹی کے بیج پاکستان کے سب سے بڑے ادارے سے خریدے ہیں، پنجاب سیڈ کارپوریشن سے ویریفکیشن کر سکتے ہیں، زراعت کے دفتر کے گودام میں پڑے بیج کی کوالٹی کوئی بھی کسان آ کر چیک کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق سیکرٹری زراعت کی زیر سرپرستی زراعت کی ترقی میں کمر بستہ ہیں، کسانوں کو گھر گھر تصدیق شدہ بیج فراہم کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر بعض افراد بغیر تصدیق کے زراعت کے آفیسران کی بلا جواز کردار کشی کرتے ہیں اور محکمہ زراعت پر کیچڑ اچھالتے ہیں، ہم ان افراد کو دعوت دیتے ہیں وہ زراعت کے ضلعی دفتر آ کر تصدیق کر لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رحیم کوٹ، مشٹمبہ، میرا خورد، ڈنہ، کومی کوٹ، جھنڈگراں، گڑھی دوپٹہ، کوٹ ترہالہ، کہوڑی، پٹہکہ، نوسیری، پنجگراں سمیت مختلف دیہات میں کسانوں کو زراعت سینٹرز سے گندم، مکئی، سبزیات کے تصدیق شدہ بیج فراہم کرتے ہیں، محکمہ زراعت کا بجٹ نہ ہونے کے باوجود کسانوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ کسانوں کی رہنمائی کے لئے باقاعدہ تربیتی ورکشاپس ہوتی ہیں۔ خواتین آفیسرز بھی فیلڈ میں کام کرتی ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں