باغ میں گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

بدھ 29 نومبر 2006 14:56

باغ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29نومبر2006 ) باغ میں گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اصافہ ‘ مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود شہریوں کو مہنگے داموں گوشت اور سبزیاں فروخت ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق باغ میں مرغ ‘ سبزیاں اور فروٹ راولپنڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود پرانی قیمتوں پر فروخت کئے جاتے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ سبزیاں اور فروٹ کولڈ سٹوروں سے نکال کر انہیں تازہ ظاہر کیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 6ماہ قبل پرائز کنٹرول کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے کر ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی تھیں لیکن ابھی تک کسی بھی طرح کے عملی اقدامات نہیں ہو سکے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت ‘ مرغ اور سبزی فروخت کرنے والے دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا پابند کیاجائے تاکہ ایک ہی شہر میں مختلف قیمتیں وصول کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔ عوامی حلقوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ بعض سبزی اور فروٹ کو بڑی دکانوں پر بھی اشیاء معیاری کے نام پر مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں