میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ، 5سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

منگل 5 مارچ 2024 22:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) ترجمان آزادجموں وکشمیر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو خصوصی عدالت اینٹی کرپشن سے 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے کی سزا۔منیر احمد قریشی پرا جیکٹ افسر ادارہ ترقیات مظفر آباد کی جانب سے شکایت بخلاف محمد بشیر اعوان ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ ترقیات مظفر آباد محکمہ اینٹی کرپشن میں موصول ہوئی کہ اس نے اپنی میٹرک کی سند میںٹمپرنگ کے کر اصل تاریخ پیدائش 1950ـ01ـ10 تبدیل کر کے مدت ملازمت میں اضافہ سند میں کر کے مدت ملازمت کرنے کی خاطر اپنی عمر 6 سال کم کرتے ہوئے 1956ـ,01,ـ10 کر دی۔

مذکور نے سال 1969 میں بورڈآف انٹرمیڈیٹ ، اینڈ سکینڈری ایجو کیشن لاہور سے میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوران تحقیقات ملزم کی سند کی تصدیق لاہور بورڈ سے حاصل کی گئی۔ موصولہ تصدیق کے مطابق ملزم محمد بشیر ولد عبد اللہ رول نمبر 7072 کے تحت سالانہ امتحان 1969 میں شامل ہوا تھا۔ جس میں پاس ہونے پر ملزم کو میٹرک کی جو سند جاری ہوئی تھی اس میں تاریخ پیدائش 1950ـ01ـ10 درج تھی مگر بعد میں ملزم نے جعلسازی کرتے ہوئے میٹرک کی سند میں اپنی تاریخ پیدائش 1956ـ01ـ10 کر دی اور 6 سال عمر کم کر لی تاکہ 6 سال مدت ملازمت میں اضافہ ہو جائے۔

اس بابت شکایت پیش ہونے محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کر کے ملزم کے خلاف تھا نہ پولیس اینٹی کر پشن مقدمہ علت 6/2015بجرائمAPC 467/468,471/420 و 5 ضمن (2) PCA درج رجسٹر ہو کر جرم ثابت ہونے پر خصوصی عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اینٹی کرپشن مظفر آباد چالان دائر کیا گیا جس میں 04-03-2024کو خصوصی عدالت اینٹی کرپشن مظفر آباد نے پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں