جامعہ کشمیر ،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا آزادکشمیر کی عوام کیلئے تحفہ

دل کے امراض کی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ فارغ التحصیل ہونے کے قریب پہنچ گئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلیم عباسی کا ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ کے ہمراہRICکے شعبہ جات کا معائینہ ،ایم ایس اور طلبہ سے ملاقات

جمعرات 19 جولائی 2018 13:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) جامعہ کشمیر ،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا آزادکشمیر کی عوام کیلئے تحفہ ،دل کے امراض کی تربیت حاصل کرنے والے 40طلبہ فارغ التحصیل ہونے کے قریب پہنچ گئے،جدید تربیت سے لیس طلبہ کی آمد سے آزادکشمیر میں دل کے امراض کے مریضوں کو سہولیات میسر آئیں گی ،وائس چانسلرآزادجموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی طلبہ کی خیریت دریافت کرنے آر آئی سی پہنچ گئے ،وائس چانسلر نے ڈین آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کا معائینہ کرنے کے علاوہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بریگیڈیر ریٹائرڈ ڈاکٹر قدوس اختر ،سربراہان شعبہ جات اور فیکلٹی سے ملاقاتیں کیں ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے وائس چانسلر جامعہ کشمیر کوزیر تربیت طلبہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ 2014 کے بعد سے ادارہ نے ہمارے طالب علموں کی دیکھ بھال کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جس پر پوری انتظامیہ اور تعلیمی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، وائس چانسلر نے ریاضی، ریڈیولوجی، کارڈیولوجی کے سیکشن اور اعلی درجے کی ریاستی سازوسامان پر عملی تربیت میں مشغول طلبا کا مشاہدہ بھی کیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی ، بریگیڈ ریٹائرڈ ڈاکٹر قدوس اخترکو آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی کے دورہ کی دعوت بھی دی ،آخر میں معزز مہمانوں کا طلبا و طالبا ت کے ہمراہ فوٹو سیشن بھی ہوا ،اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ جدید تربیت سے لیس جامعہ کشمیر کے طلبہ آزادکشمیر کے شعبہ صحت عامہ کو بہترین سپورٹ فراہم کریں گے اور دل کے مریضوں کو گھر کی دہلیز پرکوالیفائیڈ عملہ میسر آئے گا،یادرہے ممتاز معالج و ڈین ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ کی کاوشوں سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 2014ء سے جامعہ کشمیر کے طلبہ کو تربیت فراہم کر رہا ہے اور پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی واحد وائس چانسلر ہیں جنھوں نے ادارہ کا دورہ کیا ،طلبہ نے ان کے دورے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں