قائد پاکستان عمران خان کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں‘زوہیب اکبر

جمعہ 15 فروری 2019 15:28

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف ڈویژن مظفر آباد کے سیکرٹری اطلاعات زوہیب اکبر نے کہا ہے کہ قائد پاکستان عمران خان کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں ‘ سودی ولی عہد کا دورہ پاکستان خوشحالی کا پیشہ خیمہ ثابت ہو گا اور معیشت کو بھی استحکام ملے گا‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کامیاب پالیسیوں سے اب پاکستان سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے ‘ اقتصادی ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی ‘ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ‘ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تحریک آزادی کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے وہ وقت دور نہیں جب آزادی کا ہر تحریک انصاف کے سر سجے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں