برآمدی خام مال کے حوالے شائع ہونے والی خبر یہ’80فیصد بغیر کسی ٹیکس کے میرپور صنعتی زون میں استعمال ہو رہا ہے‘ من گھڑت اور بے بنیاد ہے،ترجمان آزاد حکومت جموں وکشمیر

جمعہ 22 فروری 2019 17:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ترجمان آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں آزادخطے میں قائم فوم ساز صنعتوں کے خلاف الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر شائع ہونے والی منفی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ آزاد خطے میں صنعتی ترقی فروغ اور ترقی کیلئے حکومتی نوٹیفکیشن محررہ8فروری1995کے تحت نئے صنعتکار یونٹس کو ابتدائی پانچ سالوں کی ٹیکس چھوٹ میسرے ہے جن میں ان فوم فیکٹریز بھی شامل ہیں ۔

ترجمان نے کہاکہ برآمدی خام مال کے حوالے شائع ہونے والی خبر کہ یہ’80فیصد بغیر کسی ٹیکس کے میرپور صنعتی زون میں استعمال ہو رہا ہے‘ من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ آزاد خطہ میں قائم شدہ فوم فیکٹریز سے حکومت پاکستان بوقت درآمدگی اور قبل از کلیرنس خام مال بندرگاہ پر ہی کسٹم ڈیوٹی بشرح5فیصد تا20فیصد،سیلز ٹیکس بشرح17فیصد، سندھ ایکسائز ڈیوٹی بشرح1.15فیصد، انکم ٹیکس بشرح5.5فیصد اور دیگر مروجہ ٹیکس وصول لر لیتی ہے جبکہ اس کے برعکس ان فوم ساز یونٹس کو آزاد خبے میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور ویلیو ایڈیشن کی صورت میں 3.4تا4فیصد کی معمولی شرح کے ساتھ فراہم کی گئی ہے جس کا مقصد صرف اور صرف آزادکشمیر کی صنعتی ترقی کو فروغ دینا ، ریاست کی معاشی حالت کو مضبوط کرنا اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمان نے کہاکہ جو قواعد و ضوابط پاکستا ن میں قائم فوم ساز فیکٹریز کیلئے رائج ہیں وہی قوانین آزاد خطے میں خام کرنے والی فوم ساز صنعتی یونٹس پر بھی بعینہ لاگو ہوتے ہیں جن کے تحت یہ فوم فیکٹریاں ٹیکس ہا کی ادائیگیاں عمل میں لاتی ہیں ۔ اشتہاری مہم کے تحت جو منفی پراپیگنڈا حکومت آزادکشمیر کے خلاف چل رہا ہے وہ انتہائی گمراہ کن ہے اور اس میڈیا کمپین کا مقصد آزادکشمیر کے ترقی پذیر انقلاب کو سبوتار کرنا ، موجودہ صنعتوں کو نکام کرنا اور نئے صنعتی سرمایہ کاروں کا آزادکشمیر میں مزید سرمایہ کاری سے روکنا ہے ۔

ترجمان نے اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے آزادحکومت خطے کی تعمیر وترقی میں حائل رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ ترجمان کے مطابق خطے میں صنعتی سرگرمیوں کے قیام، فروغ اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کیے جائینگے تاکہ ریاست کی اقتصادی و معاشی حالت مزید مستحکم ہو اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے دستیاب ہوں ۔ ترجمان نے کہا کہ فوم ساز صنعت کاروں نے ریاست کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ حکومت آزادکشمیر ان بیرونی عناصر کا قلع قمع کرنے میں ان سرمایہ داروں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ بلاخوف خطر اپنی صنعتی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں