آزاد کشمیرحکومت بیوروکریٹ کے سامنے بے بس ،دیانتدار آفیسر کو معطل کرنا افسوس ناک ہے‘شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ

بدھ 21 اگست 2019 14:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) حکومت بیوروکریٹ کے سامنے بے بس ہوتے نظر آرہی ہے ،دیانتدار آفیسر کو معطل کرنا افسوس ناک ہے ،ناظم اعلیٰ جنگلات خواجہ سجاد شریف اور دیانتدار آفیسر ہیں ،جو اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر ادا کررہے ہیں جس پر عوام بھی مطمئن اور خوش ہیں،حکومت کے اس اقدام سے عوام کے اندر بڑی تشویش پائی جاتی ہے ،ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ کی غیر قانونی لکڑکو روکا تو آفیسر موصوف کیخلاف یہ سازش کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کریں کم ہے ۔حکومت اور بیوروکریٹ دیانتدار اور فرض شناس آفیسر کو دیوار سے لگاتی ہے جو کہ سراسر انصافی ہے ۔ہم اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ شریف اور دیانتدار آفیسر کی اس حکومت میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان خود اس آفیسر موصوف کے کیس کی خود تفتیش کرے ،اور باعزت طور پر بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہیں،انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم آزادکشمیر نے نوٹس نہ لیا یا کیس کی تفتیش نہ کی گئی تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں