محکمہ برقیات اپنی روش بدل لیں ورنہ عوام کو لیکر حکومت اور محکمہ برقیات کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے‘شیخ عقیل الرحمن

پیر 21 اکتوبر 2019 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات اپنی روش بدل لیں ورنہ عوام کو لیکر حکومت اور محکمہ برقیات کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے ،جماعت اسلامی آزادکشمیر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے نہیں دے گی ،محکمہ برقیات خود بجلی چوری کرواتا ہے ،چوری بجلی کی مد میں اب دوسرے لوگوں سے چوری کی گئی بجلی کے پیسے بوگس بلات کے ذریعے نکلتے ہیں،اس وقت ہزاروں روپے کے بوگس بلات عوام کو تھما دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ،مظفرآباد کے گردنواح میں بجلی چوری ہوتی ہے ،جو محکمہ کے آفیسران اور اہلکاران مل کرواتے ہیں اُن لوگوں کے مزے بن جاتے ہیں ،جو لوگ دیانتدار سے بجلی استعمال کرتے ہیںاوربروقت اُس کی ادائیگی کرتے ہیں ،چوری کا سارا بل اُن پر ڈال دیا جاتا ہے جو ایک بڑا ظلم ہے ،حکومت کو اس کا تدارک کرنا چاہیے ،اگر حکومت اس سلسلہ میں محکمہ کی کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی نہیں کرے گی عوام حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی ،بوگس بلات جو بھی ہیںوہ ختم کیے جائیں اور درست صیحح بل بھیجے جائیں تاکہ عوام بجلی کے بل جمع کروا سکے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں