مظفرآباد میں یوم تاسیس کا جلسہ کرنا مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے‘چوہدری لطیف اکبر

30نومبر کو دارالحکومت مظفرآباد بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ساتھ آنے والے مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کیا جائیگا

جمعرات 21 نومبر 2019 13:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پیپلزپارٹی کے 52ویں یوم تاسیس/چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں والہلانہ استقبال کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز یونین کونسل کومی کوٹ میں پیپلزپارٹی کا جلسہ ہوا۔اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر،ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان،سیکرٹری ریکارڈ پاکستان پیپلزپارٹی شوکت جاوید میر،ممبر سی ای سی چوہدری اعجاز اقبال،پی وآئی او مظفرآباد ڈویژن کے صدر جواد اختر اعوان،راجہ امجد الطاف، سردار رشید خان، ملک محمد حنیف اعوان،حاجی محمد عارف،چوہدری محمد دین،زبیر اعوان ،پی پی پی ،پی وآئی او ،پی ایس ایف اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30نومبر کو دارالحکومت مظفرآباد بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ساتھ آنے والے مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

30نومبر کو آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر کے یہ ثابت کرینگے کے پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوامی امنگوں پر پورا اترنے والی واحد جماعت ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پاکستان پیپلزپاٹی یوم تاسیس کا جلسہ مظفرآباد میں کرنے کا مقصد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑنے کا جوا علان کا تھا اس کو بلاول بھٹو زرداری عملی جامع پہنانے کے لیے کوشاں ہیں مظفرآباد میں یوم تاسیس کا جلسہ کرنا مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت پاکستان کی سلامتی ، کشمیریوں کے تشخص کی بحالی کیلئے علامیہ جاری کریگی ۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین ،اہم راہنمائوں کی بلاول بھٹو کے ہمراہ مظفرآباد آمد متوقع ہے ۔یکجہتی کشمیر کے موقع پرمودی سرکارسمیت اقوام عالم کو بھارت کی دراندازی ، کشمیریوں کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں سے آگاہ کیاجائے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں