آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن نے ایکریڈیٹیشن کارڈز کی تجدید کا عمل شروع کر دیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن نے چیئرمین جسٹس صداقت حسین راجہ کی ہدایت پر ایکریڈیٹیشن کارڈز کی تجدید کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ جملہ ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2019؁ء سے قبل سالانہ تجدیدی فیس مبلغ 1500/- روپے بنام آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن ، حبیب بینک ساتھرا برانچ مظفرآباد کے آزادی اکائونٹ نمبر 23007900834303 میں جمع کرواتے ہوئے اصل رسید کے ہمراہ شناختی کارڈ کی نقل ، ادارہ سے وابستگی اور ماہانہ اجرت کا ثبوت متعلقہ ضلع میں قائم محکمہ اطلاعات کے دفتر میں جمع کروائیں ۔

راولپنڈی / اسلام آباد کے ممبران اپنا ریکارڈ رابطہ دفتر تعلقات عامہ راولپنڈی میں جمع کروائیں ۔ جو ممبران اپنے ادارہ سے اجرت نہیں لے رہے وہ سال 2019؁ء میں خبر کی اشاعت سے قبل اپنے نام / کریڈیٹ لائن کے ساتھ اخبارات میں شائع شدہ کم از کم 5 خبروں کے تراشے فراہم کر کے اپنا ایکریڈیٹیشن کارڈ تجدید کروا سکتے ہیں تاہم اخباری تراشہ جات کے ہمراہ ادارے کی تصدیق فراہم کرنا لازمی ہو گی ۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک میڈیا سے وابسطہ ممبران کو متذکرہ کوائف کے علاوہ چینلز پر نشر شدہ رپورٹس / ڈاکومنٹریز کے کم از کم 5 ویڈیو کلپس واٹس ایپ نمبر 0346-9572487 پر ارسال کر نا ہوں گے ۔ غیر فعال ممبران کے ایکریڈیٹیشن کارڈ کی تجدید نہیں ہو گی ۔ علاوہ ازیں اخبار کے ہیڈ آفس سے جملہ نمائندگان ایکریڈیٹیشن کارڈ حاصل کر سکیں گے جبکہ بیورو آفس سے تنخواہ / اعزازیہ کے ثبوت کے ساتھ 3 نمائندگان کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری ہو سکیں گے ۔

بیورو آفس اور تنخواہ / اعزازیہ کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں ضلع سے 1 اور تحصیل سے بھی 1 نمائندے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری ہو گا ۔ تحصیل سے نچلی سطح پر کسی نمائندے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری نہیں ہو گا ۔ 31 دسمبر 2019؁ء تک واجبات جمع نہ ہونے کی صورت میں مطابق فائونڈیشن رولز 500 روپے لیٹ فیس لاگو ہو گی اور لیٹ فیس کے ساتھ واجبات جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2020؁ء ہو گی ۔ اس کے بعد فائونڈیشن کے قواعدو ضوابط کے مطابق رکنیت از خود منسوخ تصور ہو گی اور پھر تازہ درخواست کے ساتھ ٹیسٹ انٹرویو میں شامل ہو کر رکنیت حاصل کرنا پڑے گی ۔ جملہ ممبران اپنے ذمے واجبات مقررہ تاریخ سے قبل جمع کروائیں تاخیر کی صورت میں رکنیت کی معطلی یا منسوخی کا ذمہ دار ممبر خود ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں