آزاد کشمیر کی اہمیت پر سی پیک رپورٹ تیار،آج جامعہ کشمیر میں تقریب ہوگی

صدر سردار محمد مسعود خان ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین اور دیگر خطاب کرینگے

پیر 17 فروری 2020 20:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) آزاد کشمیر میں سی پیک پر پہلی رپورٹ تیار، جامعہ کشمیر میں سی پیک کی افتتاحی تقریب آج 18فروری کو منعقد ہو گی۔ یہ رپورٹ سی پی ڈی آر کے صبور علی سید نے تیار کی ہے۔ ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق سینٹر فارپیس ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز اور آزد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے زیر اہتمام سی پیک رپورٹ میں آزاد کشمیر کی معاشی ، اقتصادی اور جغرافیائی حالت ، اثرات اور فوائد کا مفصل جائزہ لیا گیا ہے۔

سی پیک رپورٹ میں اہم منصوبوں، سڑکوں ، صنعتوں اور ذرائر روزگار پر تحقیق کی گئی ہے۔ سی پیک رپورٹ کی افتتاحی تقریب میں صدر ریاست سردار محمد مسعود خان ، وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین، ڈاکٹر طلعت شبیر ڈائریکٹر جائنہ سٹیڈی سنٹر اسلام آباد ، ذوالفقار عباسی ، صدر سینٹر فارپیس ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز ، ارشاد محمود ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹر فارمر پیس ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز ، انچاج سی پیک سینٹر جامعہ کشمیر ڈاکٹر ثمینہ صابر سمیت دیگر اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔

(جاری ہے)

سی پیک رپورٹ کی افتتاحی تقریب جامعہ کشمیر چہلہ کیمپس کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں دن 11:00 بجے منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں