چوہدری محمد رشید کا حلقہ 4 اور حلقہ سات سے الیکشن لڑنے کا اعلان

چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں 2021پیپلزپارٹی عام انتخابات میں پورے آزادکشمیر میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی

بدھ 11 نومبر 2020 12:54

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2020ء) وسابق وزیر حکومت پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد رشید نے حلقہ 4 اور حلقہ سات سے الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا دونوں حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہٹیاں بالا صحا فیوں بات چیت کرتے ہوئے کہا چوہدری محمد رشید نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے ہی حلقہ چار اورلیپہ کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اب بھی دوںوں حلقوں میں موجود ہوں میرے حلقہ میں صرف دو یونین کونسلز کا اضافہ ہوا ہے لیکن حلقہ وہی ہے اس ل? میں اب دونوں حلقوں سے ہی الیکشن لڑوں گا چوہدری رشید نے کہا کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور، پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں 2021پیپلزپارٹی عام انتخابات میں پورے آزادکشمیر میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی،مظفرآباد سے نو کی نو نشستوں پر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران کی کامیابی حاصل کریں گے، چوہدری رشید نے کہا کہ دس ارب میں تعلیمی پیکج، تین میڈیکل کالجز، وویمن، اسلامی یونیورسٹیز، کیڈٹ کالجز صحت کے مراکز سڑکیں واٹر سپلائی سکیمیں، روزگار کی فراہمی پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے منہ بولتے کارنامے ہیں، گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ ترک نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک میں حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا،،کشمیر کے اندر قائد کشمیر،فخر کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی،پیپلز پارٹی عوام کے عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتی ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مہنگائی سے عوام کو جینا محال کردیا ہے،پاکستان میں عوام بھوک،پیاس سے تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں تبدیلی سرکار نے عوام سے صرف جھوٹ اور یو ٹرن کی سیاست کی ہے،اس حال کو دیکھتے ہوئے کشمیر کے عوام نے ان کو مستر د کردیا ہے گلگت بلتستان میں بھی پیپلز پارٹی اپنی حکومت قائم کرے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں