آئی پی ایس پی انسٹیٹیوٹ مظفرآباد کے زیر اہتمام نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تربیتی سیشن کا اہتمام دارالحکومت مظفرآباد شہر میں کیا گیا
جس سے سوشل ایکٹیوسٹ,ایجوکیشنسٹ ممتاز خاتون رہنماءو چیئر پرسن سدھن ایجوکیشنل کانفرنس خواتین ونگ مسز خدیجہ زرین خان نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا
منگل جنوری 11:21

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مختار احمد نے کہا اگر محنت ، ایمانداری اور اجتماعی سوچ کو پیشِ نظر رکھ کر جدوجہد کی جائے تو منزل کا حصول بڑا آسان ہو جاتا ہے۔ آزاد کشمیر کے خطہ میں وسیع پوٹینشل موجود ہے جسکو بروئے کار لا کر نوجوانوں کو مستفید کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا چھوٹا سا یہ خطہ سونے کی چڑیا بن سکتا ہے۔ اور نوجوانوں کیلئے لوکل سطح پر لاکھوں نوکریاں مہیا کی جا سکتی ہیں۔ہم نے تعمیرات کے میدان میں چھوٹے لیول سے کام کا آغاز کیا۔محنت کی بنیاد پر بے پناہ کامیابی حاصل کی۔ ہماری کمپنی اس وقت ریاست کو سالانہ تقریباً ستر کروڑ سے زائد ٹیکس کی مد میں ادا کر رہی ہے۔جبکہ کمپنی کے ساتھ وابستہ ہزاروں افراد اچھے پیکج کے ساتھ برسرِ روزگار ہیں۔ جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ نوجوان اپنی قوت بازو پر یقین رکھیں اور جدوجہد کریں ایک دن ضرور آئے گا کامیابی آپکے قدم چومے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدیجہ زرین نے کہا کہ ہماری ریاست میں موجود پتھروں میں سونا دفن ہے یہ انتہائی زرخیز مٹی ہے ہماری نوحوان انتہائی باصلاحیت ہیں انکا کسی کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں کر سکتا۔ اجتماعی سوچ اور ریاست کی ترقی کا وژن لے کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر انفارمیشن افیسر یاسر عارف کا کہنا تھا کہ نوحوان خود کو ایک محدود سرکل کے اندر محدود نہ کریں ہمارے نوحوان انتہائی باصلاحیت ہیں جدید تحقیق نے یہ ثابت کیا ہیکہ ایک شخص میں بیک وقت سات طرح کی ذہانتیں موجود ہوتی ہے ہمیں اپنا وژن بنانا ہو گا سوچ میں پختگی لانا ہو گی اور معمولی نوعیت کے خوف و خطر کو اپنے دل اور دماغ سے نکالنا ہو گا ۔ اپنی شخصیت کو نکھارنے کیلئے حالات کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہو گا ہم پر امید ہیں آزاد ریاست جموں و کشمیر قدرت کے حسین خزانوں سے مالا مال ہے اور وہ وقت دور نہیں یہ خزانے صنعت کی شکل اختیار کر کے ہمیں ترقی یافتہ قوموں میں شامل کرنے کا باعث بنے گی۔ مایوسی گناہ ہے محنت مگر کامیابی کی شرط اول ہے ۔ آئی پی ایس پی انسٹیٹیوٹ کے انچارج شجاعت عباسی نے کہا کہ ہمارا ادارہ دنیا کے اندر موجود ایڈوانس بزنس کے کورسسز کروا کر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو خودکفیل بنانا چاہتا ہے نوجوان فری لانسنگ اور ای کامرس کی طرف رجحان بنائیں ہم انکی بھرپور معاونت کریں گے دوران سیشن شرکاء نے مہمانوں سے سوال و جواب کیے اور سیر حاصل نشست کے اہتمام پر آئی پی ایس پی انسٹیٹیوٹ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
مظفر آباد سے متعلقہ
مظفر آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیاحت کا فروغ ، یکم جون سے سکردو کے لیے فلائٹس بحال کرنے کا اعلان
-
اباوڑو پولیس اسٹیشن کے میں گیٹ کے قریب دھماکہ
-
پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا مشن ، معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے بلاول/حمزہ ملاقات
-
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب : حکومت نے پی ڈی ایم میں شامل جماعت سے مدد مانگ لی
-
پاکستان میں بزرگ افراد کیلئے کورونا ویکسین لگانے کا آغاز10 مارچ سے ہوگا
-
سرگودھا‘ نوجوان طالب علم کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا
-
خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم کے اختلاف شدت اختیار کرگئے
-
حکومت کا تعلیمی سال سے پہلے مدارس کو رجسٹرڈ کرنے کا اعلان
-
’جعلی راجکماری اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی‘
-
صفائی کے ناقص انتظامات ، باغوں کا شہر لاہور کچرا کنڈی بن گیا
-
وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کبھی بھی پی ڈی ایم کا ہدف نہیں
-
تحریک عدم اعتماد کا خدشہ ، کارکردگی دکھانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک ہوگئے
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.