آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6افردمیں کورونا وائرس کی تصدیق

منگل 7 دسمبر 2021 23:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6افردمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،جن میں سے 4کا تعلق پونچھ اور 2کا کوٹلی سے ہے ،4مریض صحتیاب ہوئے اور165افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیںاب تک321949افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34586افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہی33807افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ37مریض زیر علاج ہیں742مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کی37مریضوں میں سی30مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ7مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں