نیلم میں جشن آزادی پاکستان قومی جوش وجذبہ کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 13 اگست 2022 17:47

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) ضلع نیلم میں جشن آزادی پاکستان قومی جوش وجذبہ کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔یوم پاکستان (آج) 14 اگست 2022 کودن کاآغاز مساجد میں پاکستان کی سلامتی ،خوشحالی ،ترقی کی دعائوں کیساتھ ہوگا۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس آٹھ مقام میں مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی۔8:59 پرصبح سائرن بجاکر 1منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔

پرچم کشائی کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ہوگی پولیس اورطلباء کاچوک وچوبند دستہ قومی پرچم کوسلامی پیش کریگا۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبرقانون سازاسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری ذکواة وعشر مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز احمد کرینگے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں ، بینکوں،فرنچارئزپر قومی وریاستی پرچم لہرائے جائیں گئے۔

(جاری ہے)

(آج)14 اگست کودن کے آغاز پر وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائوں مانگی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز احمد نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ پاکستان 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا،پاکستانی وکشمیری یوم پاکستان 14 اگست کو جوش وجذبہ کیساتھ منائیں گئے ،اس سلسلہ میں ضلع، تحصیل اور نیابت میں شایان شان تقریبات ہونگی ،تعلیمی اداروںمیں جشن آزادی کے متعلق خصوصی پروگرامات منعقد کیے جائیں گئے ، نسل نو کوآزادی کی قدرومنزلت کے حوالہ اور شہدائے پاکستان کوخراج تحسین پیش کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک خداداد پاکستان بڑی لازول تحریک، محنت، اور قربانیوں کے بعد حاصل ہواہے،پاکستان کی بقاء اوراس کاتحفظ ہمارے لیے اولین ترجیح ہے ،آزادجموں وکشمیر اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں