اسسٹنٹ کمشنر کا مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن ،لائیو سٹاک کے ہمراہ زبحہ خانہ پر چھاپہ ،لاغر جانور کا گوشت ضبط

بدھ 27 مارچ 2024 17:22

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی نے مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن سردار سرفراز بیگ،لائیو سٹاک ڈاکٹر شازیہ کے ہمراہ زبحہ خانہ پر چھاپہ مار کرلاغر جانور کا گوشت ضبط کر لیااور موقع پر تلف کر دیا گیاہے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی خصوصی ہدایت ہر اسسٹنٹ کمشنر نے باغ کے زبحہ خانہ کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر لاغر جانور کا گوشت پایا گیا جسے موقع پر ضبط کرتے ہوئے تلف کر دیا گیا ، بیمار اور لاغر جانور کا گوشت بنانے والے قصاب کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد سبحانی کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کو کسی بھی قسم کی ایسی چیز جو حفظان صحت کے اوصولوں کے خلاف ہو فروخت کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررہ ریٹس سے زائد ریٹس پر کسی کو کوئی چیز فروخت نہیں کرنے دی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ عوام انتظامیہ سے تعاون کریں جہاں بھی قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہو فوری ہمیں اطلاع کریں۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں