حکومت آزاد کشمیر خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے لیے خصوصی تعلیم وتربیت کا اہتمام بھی کرے گی، ڈپٹی کمشنر باغ

پیر 8 اپریل 2024 11:29

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر باغ مدثر فاروق اور ایس پی خرم اقبال نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو حکومت اور ادارے اگر سہولیات فراہم کریں تو یہ دنیا کے مفید شہری بن سکتے ہیں،اللہ تعالیٰ نے اگر ان لوگوں کی بنائی چھین لی ہے تو ان کو کئی خصوصیات سے بھی نوازا گیا ہے،یہ لوگ دنیا کا ہر کام کر سکتے ہیں کمپیوٹر،الیکٹرک،کے ساتھ ساتھ ہر طرح کا کام کر سکتے ہیں،ہم خصوصی افراد کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے او ر حکومت آزاد کشمیر ان خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کے ساتھ ان کے لیے خصوصی تعلیم وتربیت کا اہتمام بھی کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الاتحاد ویلفیئر چیڑان کاچہ، باغ آزاد کشمیر اور انٹرنیشنل سوشل ورکر خصوصی افراد کی نمائندہ ،محمد نوید اشرف آ صف ہینڈی کیپ ہائوس پسرور (سیالکوٹ) کی طرف سے ام مکتوم بلائینڈ فاونڈیشن کے آفس میں رمضان پیکج کی تقسیم کی تقریب سے بحیثیت مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سوشل ویلفیئر آفیسر طارق بٹ تھے تقریب سے بانی صدر الاتحاد ویلفیئر چیڑان کاچہ باغ آزاد کشمیرنعیم اکرم،پاکستان کے معروف سماجی رہنما محمد نوید اشرف،راجہ نصیر،مشتاق احمد شیخ، ساجد حسین،حافظ ابرار احمد،حافظ کامران،مصیب ہاشمی ودیگر نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر ام مکتوم فاونڈیشن کے ممبران کو رمضان پیکج کے ساتھ سفید چھڑی بھی تقسیم کی گئی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ایس پی خرم اقبال،سوشل ویلفیئر آفیسر طارق بٹ نے معروف سماجی رہنما محمد نوید اشرف کو بہترین خدمات پر سرٹیفکیٹ پیش کیے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل پرسن ہمارے ملک معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی دیکھ بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہمیں چاہیے کہ خوشیوں کے اس تہوار میں جہاں ہم اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں ہمیں اپنے پڑوس خاندان علاقے میں ان کی ہر ممکن مدد کرنی چائے تاکہ یہ لوگ مایوس نہ ہوں اور اپنی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں