شدید بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،عوام غیرضروری سفر سے اجتناب کریں، چیئرمین ڈی ڈی ایم اے

منگل 16 اپریل 2024 20:04

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) باغ چیئرمین ڈی ڈی ایم اے /ڈپٹی کمشنر باغ مدثر فاروق نے کہا ہے کہ شدید بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں جن سے لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے، عوام ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں تا کہ کوئی انسانی جان ضائع نہ ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز طوفانی بارش کے دوران نالہ ماہل میں طغیانی کے باعث ریسکیو ٹیموں کی نگرانی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایس پی باغ خرم اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران نقوی، ڈی ایس پی فیض الرحمن عباسی، اے سی احمد سبحانی، افسر مال سید قمر عباس کاظمی سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نالہ ماہل میں طغیانی کے باعث ماہل کے قریب رہائش پذیر آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہونے والے گھروں کے مکینوں کو عارضی خیمے پہنچا دیئے گئے ہیں ،نالہ ماہل میں پانی کا بہاو تیز ہو رہا ہے اور مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں