یوم قرارداد الحاق پاکستان کے موقع پر ایم ایس ایف کی ریلی ‘بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی

جمعرات 19 جولائی 2018 20:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) یوم قرارداد الحاق پاکستان کے موقع پر ایم ایس ایف کی ریلی ‘بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی ‘ساتھراہ موڑ سے نکالی جانے والی الحاق پاکستان ریلی سنٹرل پریس کلب کے باہر آزادی چوک میں پہنچ کر جلسہ عام کی صورت اختیار کر گئی ریلی کی قیادت چیئرمین طلباء ونگ مسلم کانفرنس سجادانور عباسی کر رہے تھے۔

طلباء کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی آزادی چوک میں ریلی کے شرکاء سے سجاد انور عباسی ‘راجہ قذافی الطاف‘راجہ عاقب سفیر‘انیس عباسی‘افتخار راجہ‘راجہ شیراز‘احسن عباسی‘عبدالخالق‘راجہ غالب‘عتیق احمد‘افضال مغل‘چوہدری اویس‘عدنان عباسی ‘طاہر مغل ودیگر نے خطاب کیا سجاد انور عباسی نے کہاکہ مسلم کانفرنس کی قیادت نی19جولائی1947کو قرارداد الحاق پاکستان منظور کرتے ہوئے کشمیریوں کے مستقبل کا تعین کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دیکر نوجوانوں کو ایک جوش وولولہ دیا آج ریاست کے دونوں اطراف کشمیری یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں اور اس عزم کی تجدید کر رہے ہیں کہ بھارت کے کشمیر پر جبری قبضے اور نہتے کشمیریوں کی آزادی اور الحاق پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں