ٹریفک پولیس مظفر گڑھ نے شہریوں کو پتنگ بازی کے نقصانات بارے آگاہی دی

منگل 26 مارچ 2024 13:03

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈی ایس پی ٹریفک مظفرگڑھ ظفر حیات کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے شہریوں اور طالب علموں کو پتنگ بازی کے نقصانات بارے آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازوں کی حوصلہ شکنی کےلئے شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو موٹر سائیکل پر سیفٹی وائر لگانے اور اس کی افادیت کے بارے بتایا تا کہ موٹرسائیکل پر سیفٹی وائر لگانے سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں