لوہار گلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے سبزی لانے والی مزدہ گاڑی حادثہ کا شکار ، باپ بیٹا جاں بحق

جمعرات 18 اپریل 2024 21:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لوہار گلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے سبزی لانے والی مزدہ گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی دو ٹکڑے ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز علی الصبح کنٹرول روم ریسکیو 1122 مظفرآباد کے مطابق مظفرآبا لوہارگلی کے مقام پر ایک مزدہ گاڑی حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری ہے۔ریسکیو 1122 مظفرآباد نے انتہائی مشکل گہری کھائی سے لاشیں نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال مظفر آباد منتقل کردیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں