پاک بھارت کشیدگی،مظفر آباد میں بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد

جمعہ 26 دسمبر 2008 14:40

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26دسمبر 2008 ء) پاک بھارت کشیدگی کے بعد مظفر آباد میں بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفر آباد امتیاز چوہدری نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مظفر آباد پر فضائی حملے کی دھمکی کے بعد ضلع مظفر آباد میں کیبل ٹی وی پر بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ بھارتی حملے کی دھمکیوں کے بعد مظفر آباد کے شہروں میں بھارت کے خلاف شدید غصہ ہے اور انتظامیہ کی طرف سے یہ اقدام عوام کی خواہشات اور قومی مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔دوسری جانب شہریوں نے بھارتی چینلز کی نشریات کی بندش کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارتی ثقافتی یلغار کو روکنے کے لئے حکومت انتظامیہ اور شہری ملکر اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستانی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی کئی برسوں سے جاری ہے۔اس سے پہلے 2003 میں بھی پاک بھارت کشیدگی کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں