آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ، اہم شاہرائیں بند

ہفتہ 12 مارچ 2016 12:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء ) مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر میں دو دن سے جاری بارش کے باعث درجنوں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ۔ آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ دو دن سے جاری ، لینڈ سلائیڈنگ سے کئی اہم شاہرائیں بند ہو گئیں ، پہاڑوں پر برف باری سے سردی پھر لوٹ آئی۔

(جاری ہے)

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر میں دو دن سے جاری بارش کے باعث مظفرآباد ، راولپنڈی براستہ کوہالہ دولائی کے مقام سے اورشاہراہ راولپنڈی براستہ ایبٹ آباد لوہار کے مقام سے جبکہ شاہراہ سری نگر اور وادی لیپہ کو جانے والی شاہراہ سمیت درجنوں رابطہ سڑکیں سلائیڈنگ سے بند ہو گئیں۔ پہاڑوں پر برف باری سے سردی پھر لوٹ آئی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں