جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے کسان اور ملک کی معیشت کے دشمن ہیں،ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 10 اگست 2023 17:52

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2023ء) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں غیر قانونی اور جعلی کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان ڈویژن مہر عابد حسین نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمٰن کے ہمراہ چوک موہانہ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے دکانوں اور گوداموں سے غیر رجسٹرڈ اور جعلی زرعی ادویات کی مالیت 4 لاکھ 65 ہزار روپے اور کیڑے مار ادویات 7 لاکھ 60 ہزار روپے ضبط کیے اور کھاد کے 2 نمونے اور 10 کیڑے مار ادویات کے نمونے لیے گئے۔

1 دکان کے مالک کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا۔کاروائی کرتے ہوئے دوسری دکان پر مہر ایگری کے تاجروں پر بھی چھاپہ مارا اور 7 لاکھ روپے کی جعلی کھاد اور دیگر زرعی مداخل قبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا،3 نمونے لیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس اسٹیشن شاہ جمال میں ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا۔دکان پر چھاپہ مار کر 36 ہزار روپے کی جعلی کھاد ضبظ کر کے ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان ڈویژن عابد حسین نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں یہ کسان اور ملک کی معیشت کے دشمن ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں