جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھادیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 8 ستمبر 2023 15:08

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2023ء) کپاس کہ فصل کو بیماری، کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچاؤ کے لیے محکمہ زراعت کے ماہرین سے مشاورت کی جائے۔کپاس کی پیداوار کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن نے بتایا کہ جعلی زرعی ادویات رکھنے والوں کے خلاف 8 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 7 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 20 لاکھ 43 ہزار 91 روپے کی زرعی ادویات قبضے میں لی گئی۔

(جاری ہے)

کھاد ذخیرہ اندوزی کرنے والے 2435 گھروں کو چیک کیا گیا،4 ایف آئی آرز کا اندراج، 6 لاکھ 95 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جعلی زرعی کھاد فروخت کرنے والے 12 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،13 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 20 لاکھ 70 ہزار 37 روپے کی زرعی ادویات قبضے میں لے لی گئی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جعلی زرعی کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور کسانوں کو معیاری کھاد اور زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ زراعت آفیسر عبدالرزاق سمیت محکمہ زراعت کے افسران، کھاد اور زرعی ادویات کے ڈیلر اور کسانوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں