کاشتکار فصلوں کو کورے اور سردی سے بچا کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچرل مظفرگڑھ

منگل 16 جنوری 2024 17:05

مظفرگڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ھارٹیکلچر محمد طلحہ شیخ نے رنگ پور کا دورہ کیا اورفیلڈ میں مختلف باغات اور سبزیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کاشتکاروں کوکورے اور سردی سے بچاؤ کے لئے تجاویز دیں۔انہوں نے کہا کہ فصلات کو سردی یا کورے سے بچا کر کاشتکار اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے پروفیسر نشاط احمد خان کے ڈیرے پر کاشت کاروں کے ساتھ ایک ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں آم کی پیداوار قریباً 1.7 ملین ٹن ہوتی ہے۔آم کے پودوں کا کورے اور سردی سے شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔چھوٹے باغات اور نرسریوں خصوصاً آم کے پودوں کو کورے کی وجہ سے جھلسنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے پودوں کو فوری طور پر ڈھانپ دیں۔

(جاری ہے)

ایسی صورت میں بوریوں کا منہ نیچے سے کھلا رکھیں اور دن کے وقت پودوں سے بوریا اتار دیں،آم کے کاشتکار محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو غور سے سنیں اور کورے کی راتوں کو ہلکی آبپاشی کریں اور فصل کے گرد ہلکی دھونی کریں اگر کہر کے ساتھ دھند بھی مسلسل پڑتی رہے تو کنو، لیموں اور امرود جیسی فصلات میں پھل کا کیرا شروع ہوجاتا ہے۔ سردی سے متاثر ہونے والی فصلوں اور پھلوں میں آلو، امرود، پیاز کی نرسری، جوی، چنے، رایا، سٹرابیری، سونف، کنو، کینولا، گنا، لیچی، مٹر اور مسور وغیرہ شامل ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں