ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کاٹن کراپ منیجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کاکے اجلاس منعقد

بدھ 3 اپریل 2024 15:37

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ کی زیر صدارت کاٹن کراپ منیجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوا ہے،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹرمحمد اقبال خان نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق سمیت محکمہ زراعت کے افسران اور ترقی پسند کاشتکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی محمد یوسف چھینی نے کہا کہ کپاس ایک نقد آور فصل ہے جو ٹیکسٹایل انڈسٹری میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے بلکہ اس کو برآمد کرکے ملک کے لئے زرمبادلہ بھی کمایا جاتا ہے جو ملکی معیشت میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے اور کسانوں کو سہولیات بھی فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ کپاس کی فصل کاشت کریں اور ملکی معیشت کی بحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کپاس کی پیداوار میں حائل تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے اور کسانوں سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اقبال خان نیازی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امسال ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں 1لاکھ 83ہزار 630ایکٹر اراضی پر کپاس کی فصل کاشت کی جائے گی، اب تک 12ہزار 965ایکٹر اراضی پر کپاس کی فصل کاشت کی جاچکی ہے۔

کپاس کی فصل کی کاشت کیلئے دونوں اضلاع میں ڈی اے پی کھاد کی 1لاکھ 19ہزار233بوری اوریوریا کھاد کی 1لاکھ 16ہزار 496بوری موجود ہیں،کھاد کی سرکاری نرخ پر دسیتابی کو یقینی بنایا جائے گا۔کاشتکاروں کو کپاس کی اگیتی اور بروقت کاشت کے لئے مختلف سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کی اوسط پیداوار معمول کی کاشت سے زیادہ ہوتی ہے۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں