بچوں کو ذبح کرکے کھانے والا ملزم گرفتاری کے بعد طبعیت خرابی کا ڈرامہ کرنے لگا

گرفتار ملزم بلال تاحال تفتیش میں کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہا، 3 سالہ عبداللہ کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دئیے۔پولیس ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 دسمبر 2023 17:01

بچوں کو ذبح کرکے کھانے والا ملزم گرفتاری کے بعد طبعیت خرابی کا ڈرامہ کرنے لگا
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2023ء) بچوں کو ذبح کرکے کھانے والا ملزم گرفتاری کے بعد طبعیت خرابی کا ڈرامہ کرنے لگا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ملزم سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بلال تاحال تفتیش میں کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہا۔ملزم گرفتاری کے بعد سے طبعیت خرابی کا ڈرامہ کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق 3 سالہ عبداللہ کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دئیے۔

مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں 8دسمبر کو 7سالہ علی حسن، اس کی ڈیڑھ سالہ بہن حفظہ اور ان کے 3سالہ کزن عبداللہ کو اغواء کیا گیا تھا، تھانہ خان گڑھ پولیس اغواء کا مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی روایتی تفتیش میں مصروف رہی۔ اہل علاقہ کی نشاندہی پر پولیس نے 11دسمبر کو ملزم بلال کو ایک ڈیرے سے گرفتار کرکے 7سالہ علی حسن کو بازیاب کروالیا۔

(جاری ہے)

پولیس ملزم کی گرفتاری کے بعد بھی 3 روز تک دو دیگر مغوی بچوں سے متعلق کچھ نہ اگلوا سکی۔

بازیاب ہونے والے 7سالہ علی حسن کو تین روز بعد ہوش آیا تو اس کی نشاندہی پر بدھ کوڈیڑھ سالہ حفظہ اور 3سالہ عبداللہ کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بازیاب ہونے والے بچے علی حسن نے کہا کہ ان کا رشتہ دار بلال بہانے سے اسے اور دیگر بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا،بلال نے جمعے کے روز ہی چمرو والی میں 3سالہ عبداللہ کو چھری کے ذریعے ذبح کرکے قتل کیا جبکہ ہفتے کے روز ڈیڑھ سالہ حفظہ کو ذبح کرکے قتل کیا گیا۔

7سالہ علی حسن نے کہاکہ دونوں بچوں کو ذبح کرنے کے بعد بلال ان کا گوشت پکوا کر کھا گیا جبکہ بلال نے اسے بتایا کہ اس نے گوشت دربار پر بھی بانٹا ہے اور ہوٹل والوں کو بھی دیا۔ پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران نواحی علاقے چمرو والی میں کماد کے کھیت سے 3سالہ عبداللہ کی کھوپڑی،ایک چھری اور کپڑے برآمد کرلیے گئے،ڈیڑھ سالہ حفظہ کی تلاش میں پولیس کو تا حال کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے کہا کہ ڈیڑھ سالہ حفظہ کی تلاش جاری ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزم بلال نے گرفتاری کے بعد سے تحقیقات میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں